ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شاہ، نائیڈو کو لے جا رہے طیارے کے انجن میں خرابی، ایئر پورٹ واپس ہوا طیارہ

شاہ، نائیڈو کو لے جا رہے طیارے کے انجن میں خرابی، ایئر پورٹ واپس ہوا طیارہ

Wed, 15 Mar 2017 21:53:32    S.O. News Service

نئی دہلی، 15/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی صدر امت شاہ اور مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کو امپھال لے جا رہے چارٹرڈ طیارے کے انجن میں سفر کے درمیان ہی خرابی آ گئی جس کے بعد پائلٹ طیارے کو ہوائی اڈے پر واپس لے آیا۔یہاں ذرائع نے بتایا کہ انجن میں خرابی کے بعد بی جے پی کے دونوں لیڈروں نے این بیرین سنگھ کے منی پور کے وزیر اعلی کے عہدے کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لیے امپھال جانے کے اپنے پروگرام کو ملتوی کردیا ہے۔نائیڈو، شاہ اور بی جے پی لیڈر رام لال یہاں اندرا گاندھی ہوائی اڈے سے صبح 9 بج کر 39منٹ پر امپھال کے لیے نکلے تھے، بی جے پی لیڈروں کے علاوہ اس خصوصی چارٹرڈ طیارے میں تین دیگر مسافر بھی سوار تھے۔ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ پرواز بھرنے کے بعد اے آر ایئر ویز کے بزنس جیٹ ’فالکن200‘کے انجن میں کچھ خرابی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے پائلٹ دس بج کر 17منٹ پر طیارے کو ہوائی اڈے پر واپس لے آیا۔این بیرین سنگھ نے آج منی پور کے نئے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا ہے۔گورنر نجمہ ہیبت اللہ نے حکومت بنانے کے لیے سنگھ کو کل مدعو کیا تھا، انہیں متفقہ طور پر 21رکنی بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔اس سے پہلے این ڈی اے کی اتحادی جماعتیں ناگا پیپلز فرنٹ کے چار ارکان نے گورنر سے ملاقات کرکے حکومت کی تشکیل کے لیے بی جے پی کو حمایت دینے کا اعلان کیا تھا۔


Share: